Dec 06, 2016 12:25 pm
views : 848
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد، سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ لکھی جارہی ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ سپریم
کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنی عزت و وقار
کے لیے زندہ ہے اور یہاں سے انصاف کی مکمل توقع ہے، پاکستان کی تاریخ سپریم
کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا جب کہ
نروس قیادت ہر روز نئے نئے دستاویزات دیتے ہیں لیکن 20 کروڑ عوام جانتے ہیں
کہ فلیٹ قطری کا نہیں نواز شریف کا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1993 ملک میں
کرپشن کا سال تھا اور یہی وہ دور تھا جب موٹروے کے ٹینڈر نکلے لیکن کرپشن
کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا تاہم حکمرانوں کا انجام بہت قریب ہے اور کرپٹ
لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جن کا کیس چل رہا ہے وہ دولت کے لیے زندہ ہیں،
جائیدادیں بچوں کے نام اس وقت کی گئیں جب ان کی عمریں اسکول جانے کی تھیں
جب کہ میرے ہاتھ نواز شریف کے ساتھ رہ کر بھی شفاف ہیں، میں نے آٹھ وزارتیں
کیں لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں۔