Dec 06, 2016 12:51 pm
views : 920
Location : GHQ
Rawalpindi- Major Shabbir Sharif Shaheed remembered on 44th death anniversary
راولپنڈ ی ، میجر شبیر شریف کا آج پینتالیسواں یوم شہادت نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہے
ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر شبیر شریف کا
پینتالیسواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہےمیجر شبیر شریف سابق آرمی چیف
جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی ہیں۔
میجر شبیر شریف شہیداٹھائیس اپریل انیس سو تینتالیس کو ضلع گجرات کے قصبہ
کنجاہ میں پید اہوئےفوج میں جانے کا شوق ماموں میجر عزیز بھٹی کی شہادت کے
بعد جنون کی حد تک بڑھا اور اسی لگن کے باعث بائیس سال کی عمر میں نو اپریل
انیس سو چونسٹھ کو فوج میں کمیشن حاصل کرلیا۔
بچپن ہی سے وطن کے لئے کچھ کردکھانے کے عزم نے انہیں دشمن کی آنکھوں میں
آنکھیں ڈال کر اسے سبق سکھانے کا گرسکھادیا تھا لیکن موقع نہ ملنے کے باعث
انہوں نے جذبہ سینے سے لگا کر رکھا انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ شروع
ہوئی تو انہیں تین دسمبر کو بھارتی جارحیت کے وقت سلیمانکی سیکٹر میں
فرنٹیر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت سونپی گئی جس کا ٹاسک ایک بڑے بند
پر قبضہ کرنا تھا جس کے لئے انہیں تیس فٹ چوڑی اور دس فٹ گہری دفاعی نہر
کو تیر کر عبور کرنا اور دشمن کے بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا تھا شبیر
شریف نے نہایت بہادری کے ساتھ تین دسمبر کی شام میں ہی دشمن بھارت کو اس
کی دفاعی قلعہ بندیوں اور خندقوں سے نکال باہر کیا اس معرکے میں بھارت کے
تینتالیس سپاہی مارے گئے اور چار ٹینک تباہ ہوئے۔
پانچ اور چھ دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر شریف نے آسام رجمنٹ کے کمپنی
کمانڈر کو ہلاک کرکے بند پر مکمل قبضہ جمالیا شکست کا بدلہ لینے کےلئے چھ
دسمبر کو دشمن نے جوابی حملہ کیا حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف
اینٹی ائیر کرافٹ گن سے بھارت کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن
کے ٹینک کا ایک گولہ آگرا جس کے نتیجے میں میجر شبیر شریف نے جام شہادت نوش
کیا
حکومت پاکستان نے انہیں بعد از شہادت نشان حیدر کا اعزاز عطا کیا اس کے
علاوہ میجر شبیر شریف شہید کو پاک افواج کے تین اعلی ترین اعزازت پانے کا
شرف حاصل ہیں، بطور کیڈٹ ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ انیس
سوپینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔