کراچی،ہاتھ پاؤں باندھ کر سمندر میں پھینک دیا گیا ہے،میئر کراچی وسیم اختر
کراچی میں جاری صفائی مہم کے جائزے کے موقع پرمئیر کراچی وسیم اخترکا
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کر تے ہو ئیکہنا تھا کہ جب پارٹی
کارکنوں اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں
نچھاورکرکے استقبال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا
جس کی بنیاد پر ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی جائیں، پھول پھینکنا بند
کریں، ہمارے ایسے کارنامے نہیں کہ ہم پرپھول ڈالے جائیں، ہمیں ہار پہنانے
سے بہتر ہے کام کریں اور یہ پیسہ کام میں خرچ کریں، ہمیں وسائل کے معاملے
میں ہاتھ پیر باندھ کر پھینک دیا گیا ہے لیکن انشا اللہ ہمت نہیں ہاروں گا
کیونکہ وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے، کراچی کے مسائل حل کریں گے۔
مئیر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے منتخب نمائندے
ہمارے ساتھ ہیں، جہاں خود نہیں جاتا وہاں متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتا ہوں
کہ مسائل حل کریں جب کہ شہرقائد میں نکاسی آب کا نظام خراب اورسڑکیں ٹوٹی
ہوئی ہیں۔ صورت حال کی بہتری کے لیے مختلف جماعتوں کے ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریٹرز
سے بھی رابطے میں ہیں۔