Dec 06, 2016 05:38 pm
views : 842
Location : PM secretariat
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Meeting
اسلام آ باد، وزیر اعظم نواز شر یف کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی
وزراء، سینیرپارٹی رہنما اورمسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما شریک ہوئے اجلاس
میں پنجاب کے میئرز،ڈپٹی میئرزاورضلع کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین
کے انتخابات کے امور پرمشاورت اورپارٹی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی
بنیادی اکائی ہے بلدیاتی نظام کے فعال ہو نے سے جمہوری نظام مضبوط
ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے
بلدیاتی نمائندوں کو بااختیاربنایاجائیگا۔ اجلاس میں چودھری نثار، احسن
اقبال،مشیران ومعاون خصوصی اورپنجاب کے وزراء بھی شریک ہوئے۔