اسلام آباد ، نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب، عمران خان
بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران
خان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری اور وکلاء کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، آج
ہمارے وکلاء نے پوری تیاری کی ہوئی تھی تاہم اب نا صرف نواز شریف بلکہ ان
کے وکلا ئکو بھی بہت سے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا، اب ججز شریف فیملی سے
سوال کریں گے۔ میرے ساتھ لوگ نہ نکلتے تو پاناماکیس دب جاتا، تحریک انصاف
نے جو کام کرنا تھا کردیا جب کہ وزیراعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ
بولا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کے پاس اپنی دولت سے متعلق نا تو کوئی ثبوت
ہے اور نا ہی جواب۔
عمران خان نے مزیدکہا کہ حسین نواز نے 5 سال میں 74 کروڑ وزیراعظم کو
بھیجے اور ان پر ٹیکس نہیں دیا جو منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے، منی
لانڈرنگ کا پیسہ باہر سے دھل کرواپس آیا، 99 میں حسن نواز طالب علم تھا جب
کہ گلف اسٹیل بھی نقصان میں تھی تو پیسہ کہاں سے آیا۔