اسلام آباد ، اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا
تھا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سے استفادے کے ذریعے خطے میں ترقی و
استحکام لایاجاسکتا ہے اور اس کی بہترین مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے
جو دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی
استحکام سب کا حق ہے، غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات ہماری توجہ کے
منتظر ہیں، وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون
اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پائیدار ترقی اور غربت کے
خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون
جاری ہے ،اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کویقینی بنائیں گے۔