Dec 06, 2016 05:59 pm
views : 1066
Location : Different Areas
Quetta- Fire Brigade Problems in City
کوئٹہ ، شہر میں فائر بریگیڈ کا نظام دہائیوں پرانا،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی کل آبادی لگ بھگ 30لاکھ کے قریب ہے 30لاکھ
افراد کے لیے کوئٹہ میں صرف 6آگ بجھانے والی گا ڑیاں اور 3فائر سٹیشنز قائم
ہیں جبکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر فائٹرز کی تعداد
بھی تشویش ناک حد تک کم ہے۔
فائر فائٹرز شہر میں کہیں بھی ہونے والی ایمرجنسی کی صورت میں ہروقت تیار
رہتے ہیں کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں فورا جائے وقوعہ کی جانب
روانہ ہو جاتے ہیں تاہم شہر کا بگڑا ہوا ٹریفک نظام بھی ان کے فرائض کی
ادائیگی میں رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔حکومت اور دیگر اداروں کی جانب سے فائر
بریگیڈ میں موثر تبدیلیاں نہ لائی گئیں ،فائر سٹیشنز آگ بجھانے والی گاڑیوں
اور عملے کی تعداد میں بر وقت اضافہ نہ کیا گیا تو حکمرانوں کی غفلت کے
باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔