کراچی،میئر کراچی وسیم اختر نے 12ویں بلڈ ایشیاء 2016ء بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کر دیا
ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ آج با رہویں بلڈ ایشیاء 2016ء بین
الاقوامی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے کیا جو کہ اس موقع پر
مہمان خصوصی تھے۔اس بزنس ٹو بزنس نمائش کا مقصد تعمیراتی صنعت سے وابستہ
تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے تمام سہولیات مہیا کرنا ہے۔نمائش میں 150
سے زائد کمپنیاں اپنے تعمیراتی سامان مشینری اور مصنوعات پیش کررہی ہیں،
جن میں پی وی سی پائپ، ایلیویٹرز، ٹائلز، اسٹیل، سیمنٹ، ویل لوڈر، آرٹ
گلاسسز، سنگ مر مر، گرینائٹ، بلاک اور پینٹ وغیرہ شامل ہیں۔
چین ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ایران، بحرین، جرمنی، اٹلی، ملائیشیاء ،
روس، سنگاپور، ترکی، کوریا، یوکرین، امریکا، برطانیہ اور جاپان سمیت 20 سے
زائد ممالک کے 100 سے زائد مندوبین نمائش میں شریک ہیں۔
تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور یو ایف آئی (پیرس) کی جانب سے کیا گیا ہے۔