پشاور، اسلامیہ کالج پشاور کے طلباء کا وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
خیبرپختونخوا کا سب سے قدیم اور تاریخی اسلامیہ کالج ان دنوں کرپشن کے
سکینڈلز میں گھرا ہوا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب احمد پر کرپشن کے الزامات
پر کالج کے طلباء جمرود روڈ پر سراپا احتجاج ہوئے۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر وائس چانسلر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور سڑک کو
ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیااحتجاج شدت اختیار کر گیا تو پولیس حرکت
میں آ گئی اور طلباء کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گزشتہ چار
ماہ کے دوران اسلامیہ کالج کے سابق وائس چانسلر سمیت دیگر لیکچرازکو کالج
کے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔