Dec 06, 2016 08:06 pm
views : 922
Location : Water and Sewarge Board Karachi
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akther visits Karachi Water and Sewerage Board
کراچی، میئر کراچی وسیم اختر کا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا دورہ
میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میئر کراچی کے ہمراہ ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ واٹر بورڈ کے
دفتر پہنچنے پر منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین
فرید نے میئر کراچی اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم
اختر کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہمیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج
بورڈ آمد پر خوش آمدید کہا، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید
مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت ہے کہ واٹر
اینڈ سیوریج بورڈ کا ہر افسر کراچی میں پانی کے مسائل کے حل کے حوالے سے
ہمارا بھرپور ساتھ دے گا۔
اس موقع پر مصباح الدین فرید کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اور ان
کی ٹیم کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آمد پر ان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور
میں یقین دلاتا ہوں کہ محکمہ واٹر بورڈ شہریوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں
تمام منتخب لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔