کراچی، عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر نیب اور اینٹی کرپشن کے زیر اہتمام آگہی واک کا اہتمام
عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر قومی احتساب بیورو(نیب) اور محکمہ
انسداد بدعنوانی سندھ (اینٹی کرپشن) کے زیر اہتمام آگہی واک کا اہتمام کیا
گیا۔ کراچی کے ساحل سمندر پر ہونے والی اس واک میں بیورو کریسی، سول سائٹی
اور اسکول کے طلباء وطالبات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آگہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)
اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے ناسور کے خاتمے
کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے۔ ہم تنہا کچھ نہیں کرسکتے۔ سرکاری اداروں کے
ساتھ ساتھ سول سوسائٹی بھی معاشرے سے اس ناسور کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار
ادا کرے۔ جس طرح عوام کے تعاون سے شہر کراچی اور اندرون سندھ میں دہشت
گردی کا خاتمہ اور امن بحال ہوا ہے مجھے کامل یقین ہے کہ ہم بدعنوانی کے
ناسور کو بھی ختم کردیں گے۔