اسلام آباد، عمران خان پاناما کا نہیں شیروانی کا کیس لڑ رہے ہیں، لیگی رہنما
پاکستان
مسلم لیگ( ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تمام دلیلیں اور
ثبوت کسی کام کی نہیں ہیں،ان کی سیاست بھی جھوٹ کا پلندہ ہے۔ کپتان
عدالت میں سماعت کے بعد جاگتے
ہیں۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں وفاقی مشیر اطلاعات مریم
اورنگزیب، انوشہ رحمٰن اور طلال چودھری مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج
ایک بار پھر
مخالفین پر خوب گرجے برسے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب
کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود چاہتے تھے سپریم کورٹ پاناما لیکس کی سماعت
کرے۔( ن) لیگ کے
وکلا نے عدالت سے روزانہ سماعت کی درخواست کی جبکہ عمران خان نے پاناما
لیکس پر بہت کہانیاں گھڑیں۔
ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کی تمام دلیلیں
اور ثبوت کسی کام کی نہیں ہیں اورعمران خان کی سیاست جھوٹ پر چل رہی ہے۔ یہ کیس مریم
نوازسے خوف کا ہے۔
مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ اب کیس وزیراعظم کی تقاریر پر آ
گیا ہے اور ان کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈا جا رہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں
عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ عمران خان کے وکلا کے دلائل نے
ثابت کر دیا کیس شیروانی کا ہے۔
اس موقع پر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے
بعد عمران خان نیند سے جاگتے ہیں اور ججز کے ریمارکس کو عمران اپنے الفاظ
میں پیش کرتے ہیں۔