کوئٹہ،اے این ایف کی سٹی نالے میں کارروائی،منشیات فروشوں کے زیر استعمال اٹھارہ ٹھکانے نذر آتش، تیس افراد گرفتار
اینٹی نارکو ٹکس فورس (اے این ایف) نے کوئٹہ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد
کی بڑی تعداد میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران نشے
کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کے زیر استعمال 18 ٹھکانوں کو نظر آتش کر
دیا گیا جبکہ چرس ہیروئین انجیکشنز اور دیگر اقسام کی منشیات برآمد کرکے 30
افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ راحیل کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد سٹی نالے میں آپریشن کیا جا
تا ہے ،گرفتاریاں بھی کی جاتی ہیں لیکن نشے کے عادی افراد پھر سے آجاتے ہیں
۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔