Dec 07, 2016 12:40 pm
views : 799
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام
کی کبھی حمایت نہیں کریں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز
قابل ہیں اس لئے امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور کسی طالع آزما کی ضرورت
نہیں رہے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ
رشید کا کہنا ہے کہ فرانس،اٹلی، برطانیہ اور کوریا سمیت ساری دنیا میں لوگ
عزت کے لیے استعفے دے رہے ہیں لیکن سارا مسئلہ 12 ملین درہم کا ہے اور جب
گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے۔سپریم کورٹ کے
سارے ججز قابل ہیں اور امید ہے کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے،
اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا کہ سراج الحق کی عزت کرتا ہوں مگر انہیں
قوم اور عوام کے ساتھ چلنا چاہئے، پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام
کی کبھی حمایت نہیں کریں گے، وہ خود نورخان کمیشن کےرکن تھے لیکن اس کا آج
تک فیصلہ نہیں آیا۔