Dec 07, 2016 12:54 pm
views : 865
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- State Minister Abid Shair Ali Media Talk
اسلام آباد، عمران خان اورشیخ رشید کی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا، عابد شیرعلی
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا
جھوٹ پوری قوم نے دیکھا جب کہ پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا
جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے
کی درخواست کردی ہے جب کہ عدالت میں ہم نے واضح کیا کہ مریم نواز کا کسی
چیز سے تعلق نہیں۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ
اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے
دیکھا کیونکہ انہوں نے کہا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں تو وہ ثبوت کہاں ہیں
تاہم پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا سپریم کورٹ میں جنازہ نکلے
گا۔