Dec 07, 2016 01:35 pm
views : 881
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Leader Khursheed Shah media talk
اسلام آباد،قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
div align="right">پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر وزیر خارجہ کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن
لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک کا وزیرخارجہ ہوتا تو ہمیں منہ کی
کھانی نہیں پڑتی۔ پیپلز پارٹی کے چارمطالبات بہت سادہ ہیں جن کے کوئی سیاسی
مقاصد نہیں ہیں۔
پارلیمینٹ ہاوس کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دستخطی مہم
کے افتتاح کے موقع پر اپوزیشن
لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ہندوستان سے جنگ نہیں چاہتے
لیکن مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔ حکمرانوں کو
مسئلہ کشمیر پر واضح پالیسی اپنانی چاہیے اور ملک کا مستقل وزیر خارجہ ہونا
چاہیئے۔ منتخب وزیر خارجہ کی اپنی زبان اور طاقت ہوگی۔
اپوزیشن
لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات ایسے نہیں ہیں جن سے کوئی
سیاسی مقصد حاصل کیے جارہے ہوں۔ ہمارے مطالبات بڑے سادے اور بہت سے لوگوں
کی آواز ہیں۔
اپوزیشن
لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف موقف اختیار کیا اور اس کے خلاف
کمیٹی بھی بنائی، ہم کبھی پارلیمنٹ سے باہر گئے ہی نہیں۔ آئین کے ذریعے
کورٹ کو طاقت دی گئی، جس پارلیمنٹ نے آئین اور قانون دیا ہے وہ بہت کچھ
کرسکتی ہے۔
اپوزیشن
لیڈر خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جو سیاسی آدمی ہوتا ہے وہ عوام میں سے آتا ہے
اور اس میں ایک ہمت ہوتی ہے۔ سیاست دان کے اوپر عوام کی طاقت ہوتی ہے، تاہم
ہم نے تمام مطالبات کسی سیاسی مفاد کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے فائدے کیلئے ہیں۔