div align="right">کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر حساس ادارے کی گاڑی کو لوٹنے والا ڈاکو فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے سرکاری گاڑی نمبر 5636
کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران گاڑی میں موجود اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو
موقع پر ہی مارا گیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ڈرائیور ریاست زخمی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی گاڑی بینک سے کیش لیکر نکلی تھی۔ واقعے کی
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔