Dec 07, 2016 02:23 pm
views : 914
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Naeem ul Haq , Fawad Choudhary Media Talk
اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوؤں کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں
کیس کی سماعت کے دوران آج وزیر اعظم پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے
ہیں،وزیر اعظم جس جھوٹ پر پردہ ڈال رہے تھے وہ تمام پردے آج اٹھ گئے۔ ہم نے
کیس میں اپنی جانب سے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جلد اس
کیس کا فیصلہ آجائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ عدالت میں وزیراعظم
کے وکیل کے پاس کہنے کوکچھ نہیں ، عدالت کے مسلسل استفسارپرکہتے ہیں میں نہ
جانوں ، اباجی کوپتا ہے۔ ابھی تک جوبڑے بڑے ایشوز پر دلائل دیئے ہیں ، ان
پروزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے کہامیں نہ جانوں ، مجھے نہیں پتہ ، ابا جی
کوپتا ہے۔اب ان کے پاس ایک دلیل رہ گئی ہے کہ سلمان بٹ عدالت سے رحم کی
اپیل کرنے جارہے ہیں ، کوئی بھی لیگل یا قانونی بات اب ان کے پاس نہیں رہ
گئی۔