Dec 07, 2016 03:02 pm
views : 852
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Senator Siraj ul Haq Media Talk
اسلام آباد، پاناما لیکس کیس کی دلدل میں حکمران ٹولے کا جہاز دھنس چکا ہے، سینیٹر سراج الحق
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف پہلے دن سے یہی ہے کہ پاناما
لیکس میں کوئی مقدس گائے نہیں سب کااحتساب ہوناچاہئے، پاناما پیپرز میں
جتنے بھی نام سامنے آئے ہیں سب کا احتساب ہونا چاہئے لیکن احتساب نواز شریف
اور ان کے خاندان سے شروع کیا جائے۔ کمیشن کے لئے سپریم کورٹ ہی ٹی او آرز
بنا لے اور حکمران خاندان کے بعد پاناما پیپرزمیں شامل لوگوں کا احتساب
ہونا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس کیس کی
دلدل میں حکمران ٹولے کا جہاز دھنس چکا ہے، پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت
اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے، حکمرانوں کے پاس صرف سچائی کا راستہ رہ گیا
ہے، حکومت جتنا جھوٹ کا سہارا لے گی تو مزید دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔
پاناما پیپرز کو کیس کا بینادی جز قرار دیا جائے اور وزیراعظم پاناما
پیپرز پر کمیشن بننے کے بعد اختیارات استعمال نہ کریں۔