Dec 07, 2016 03:15 pm
views : 783
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
اسلام آباد ، اصولی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم کو استعفی دینا چاہئے،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاعدالت کے باہر میڈیا سے بات
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پارلیمنٹ
سے وزیراعظم کا خطاب ایک سیاسی بیان تھا،آئین کے آرٹیکل کے تحت وزیراعظم
پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں لہذا جب نواز شریف پر دباؤ بڑھا تو انہوں نے
پارلیمنٹ میں جواب دیا اور کہا کہ منی ٹریل کے سارے کاغذات موجود ہیں لیکن
آج پتہ چلا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ہم نے نئی چیز سنی ہے کہ پرچیوں
پر کاروبار تھا، یہاں ہزار روپے عام آدمی کو کوئی نہیں دیتا لیکن انہیں
اربوں روپے کون دیتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج عدالت نے آپشن دیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے یا خود
فیصلہ کریں لہذا ہم نے مشاورت کے لیے 2 دن مانگے ہیں اور پرسوں فیصلہ کریں
گے، مشاورت کریں گے کہ جو کمیشن بنے گا اس کے کیا ٹی او آرز ہوں گے لیکن
قوم اور ہم چاہتے ہیں کہ عدالت فیصلہ کرے۔ سارے ادارے حکومت کے ماتحت ہیں،
ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب ان کے ماتحت ہے تو وہ کیسے تحقیقات کریں گے
لہذا اصولی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم کو استعفی دینا چاہئے کیونکہ سپریم
کورٹ میں ان کا احتساب ہورہا ہے۔