راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات
راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی لیفٹیننٹ جنرل سرجان
لوریمرنے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیومیں ہونے والی
ملاقات میں علاقائی سلامتی اورباہمی پیشہ ورانہ امورپرگفتگوکی گئی۔
اس موقع پر برطانوی لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمرنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں
پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ،انہوں نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک
فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔