لاہور، آئندہ عام انتخابات 2018 کے بجائے 2017 میں ہوتا دیکھ رہا ہوں ،بلاول بھٹو زرداری
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول
بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوری سے وہ لاہور کا شہری بن کر رہیں گے اور سیاست
کریں گے، جھنگ کے الیکشن کی انتخابی مہم تکلیف دہ تھی۔ میں عام سیاست دان
نہیں شہید کا بیٹا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ عوام کو انصاف نہیں مل رہا، دہشت
گردی پر سیاست کے بجائے اس کے خلاف اتحاد بناؤں گا، دہشت گردی کیخلاف کاز
اور مشن یکساں ہوں تو سب مل کر کام کریں گے۔ جہلم میں قومی اسمبلی کی نشست
پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے انہوں نے سوچا تھا کہ پیپلز پارٹی اور
تحریک انصاف مشترکہ امیدوار سامنے لائیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف
کامیاب ہوکر ثابت کردے کہ قوم نواز شریف کو مسترد کرتی ہے لیکن ضمنی انتخاب
میں تحریک انصاف نے ہمیں دھوکا دیا۔ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے ہمارا
امیدوار چرا یا لیکن ہار گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ ان کے اور عمران خان کے انداز میں
فرق ہے، وہ عمران خان کی طرح دھمکی نہیں دے رہے بلکہ اپنے منصوبے کے مطابق
آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم حکمرانوں کا جمہوری احتساب چاہتے ہیں، ہم نے حکومت سے 4
مطالبات کیے ہیں ، اگر یہ مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ
کااعلان کریں گے۔ ان کے اعلان کا یوٹرن نہیں ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا
کہ لگتا ہے کہ انتخابات 2017 میں ہوں گے اور امید ہے کہ اگلا الیکشن پیپلز
پارٹی جیت جائے گی۔