پشاور،خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے حوالے سے متفقہ قرار داد منظور
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں
لیگی رکن اسمبلی آمنہ سردار نے خواجہ سراؤں سے متعلق قرارد پیش کی جسے
متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ،قرار داد میں خواجہ سراؤں کی دو ہزار
اٹھارہ کے انتخابات کیلئے رجسٹریشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایوان میں نادرا کی جانب سے عام شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے خلاف وزیر بلدیات کی جانب سے پیش کی جانے والی
قرارد اد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی
صاحبزادہ ثناء اللہ کی جانب سے گڈانی سانحے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے
افراد کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ایوان میں
خیبر پختونخوا پولیس بل بھی زیر غور لایا گیا۔ نئے بل کے مطابق پولیس کا
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں اختیارات اور دیگر نئی قانون سازی
کی تجویز پیش کی گئی ہے۔