Dec 07, 2016 05:43 pm
views : 850
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Anusha Rehman Media Talk
اسلام آباد ، ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمی میں انصاف کی جیت ہوگی،انوشہ رحمان
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر وزیراعظم سے
استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی جھوٹ
کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں آج عدالت میں ان کاجھوٹ بے نقاب ہوگیا پاناما
کیس میں وزیراعظم کا کسی چیز سے کوئی تعلق نہیں۔
سپریم کو رٹ کے با ہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کر تے ہو ئے
پا کستان مسلم لیگ (ن)کی رہنماانوشہ رحمان کاکہناتھاکہ شریف فیملی کو مشرف
دور میں سیل کیاگیاریکارڈ آج تک واپس نہیں مل سکا ،ہمیں امید ہے کہ عدالت
عظمی میں انصاف کی جیت ہوگی۔
پا کستان مسلم لیگ (ن)کی رہنماانوشہ رحمان کامز ید کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے پاس کل ثبوت تھے نہ آج شواہد موجودہیں۔