Dec 07, 2016 07:12 pm
views : 847
Location : Domestic Place
Islamabad- PIA Plane Crash (File Footage)
اسلام آباد،چترال سے اسلام آباد آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب لاپتہ
چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا،
طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور احمد جنجوعہ معاون تھے جو آپس میں بھائی
ہیں۔ اس کے علاوہ طیارے میں 2 ایئرہوسٹس صدف فاروق، عاصمہ عادل سوار تھیں۔
طیارے میں 31 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے جن میں معروف نعت خواں
جنید جمشید بھی اہلیہ کے ہمراہ تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال بھی اسی طیارے سے
سفر کررہے تھے۔
طیارہ صبح اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر چترال گیا تھا جبکہ طیارے نے شام
4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے
طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اس سے قبل پائلٹ نے مدد کے لیے
ایمرجنسی کال کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا
ہے، جس کی وجہ سے انہیں پرواز میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔