پشاور،حکومت ڈاکٹروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرے،پی ڈی اے
پرووشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے نافذ کردہ ایم ٹی آئی
ایکٹ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے اور سروس سٹرکچر کی فراہمی کا
مطالبہ کیاہے۔ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر امیر تاج کہتے ہیں کہ
حکومت کی جانب سے اصلاحات لانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے مگر ڈاکٹر ز کے
مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرووشنل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے
صدر امیر تاج نے کہا کہ پی ڈی اے نے ہمشیہ صحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیوں
کو سراہا ہے مگر موجودہ اور ماضی کے حکومتو ں نے ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر پر
کوئی کام نہیں کیا۔ جووعدے کیے محظ دعوے ہی ثابت ہوئے۔
صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی لازمی ہے کیونکی بیک
وقت دو پوسٹوں پر تعینات رہنا کہاں کا انصاف ہے جبکہ ڈاکٹروں کی تعیناتی
اور عمر کی حد کو ساٹھ سال رکھنا مطالبا ت میں شامل ہے ۔
پرووشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال او ر
احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیااور کہا کہ اگر ینگ
ڈاکٹر ز تالہ بندی کرتے ہے تو کریں وہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔