Dec 08, 2016 05:18 pm
views : 853
Location : Islamia College University
Peshawar- Emergency Equipment exhibition
پشاور،اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آلات کی نماش
پشاوراسلامیہ کالج یونیورسٹی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آلات کی نمائش
کا انعقاد کیا گیاہے۔شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد اس منفرد نمائش کو
دیکھنے چلے آئی۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کی جانب سے اسلامیہ کالج پشاور میں نمائش
جاری ہے ،جس میں نہ صرف شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جارہی
ہے بلکہ قدرتی آفات کے دوران استعمال ہونے والے آلات بھی نمائش کے لئے پیش
کئے گئے ہیں۔
طلباء کے مطابق یہ نمائش بڑی کارآمد ثابت ہوگی کیونکہ خیبر پختونخوا گزشتہ
کوئی سالوں سے قدرتی آفات کے زد میں ہے،نمائش میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے
اداروں سمیت غیر سرکاری تنظیموں اور طلباء نے بھی سٹالز لگائے ہیں جو دو
دنوں تک جاری رہے گی۔