جہلم،پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ نعمان شفیق کے گھر رشتہ داروں کی آمد ، گھر کی فضا سوگوار
پی آئی اے کے طیارے میں جہلم سے تعلق رکھنے والا انجینئر بھی جاں بحق ہوگیاجبکہ مرحوم کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔
گزشتہ روز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں جاں بحق
ہونیوالا نوجوان نعمان شفیق ولد محمد شفیق چترال میں بطور انجیئنراپنے
فرائض سر انجام دے رہا تھااور اس کا تعلق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤ ں
ڈھالی سے ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرحوم کے گھر میں صف ماتم بچھ
گئی۔بدقسمت طیارے میں نعمان شفیق بھی موجود تھا جو چترال سے اسلام آباد
آرہا تھا مگر یہ سفر اس کی زندگی کا آخر ی سفر بن گیا۔