کراچی، 12ویں بلڈ ایشیا2016ء بین الاقوامی نمائش کا اختتام
با رہویں بلڈ ایشیاء 2016ء نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ایکسپو سینٹر میں
منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے
کیا۔
با رہویں بلڈ ایشیاء بین الاقوامی نمائش بزنس ٹو بزنس نمائش ہے، جس کا مقصد
تعمیراتی صنعت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے تمام سہولیات
مہیا کرنا ہے۔
نمائش میں 150 سے زائد کمپنیاں اپنے تعمیراتی سامان مشینری اور مصنوعات پیش
کررہی ہیں، جن میں پی وی سی پائپ، ایلیویٹرز، ٹائلز، اسٹیل، سیمنٹ، ویل
لوڈر، آرٹ گلاسسز، سنگ مر مر، گرینائٹ، بلاک اور پینٹ وغیرہ شامل ہیں۔
چین ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ایران، بحرین، جرمنی، اٹلی، ملائیشیاء،
روس، سنگاپور، ترکی، کوریا، یوکرین، امریکا، برطانیہ اور جاپان سمیت 20 سے
زائد ممالک کے 100 سے زائد مندوبین نمائش میں شریک ہیں۔
تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور یو ایف آئی (پیرس) کی جانب سے کیا گیا ہے۔