Dec 08, 2016 11:25 pm
views : 1083
Location : PIMS Hospital
Islamabad- Funeral Prayer
اسلام آباد، پی آئی اے کے مسافر طیارے کے تمام جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر چترال سے اسلام آباد کے سفر کے دوران حادثے کے
نتیجے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے تمام جاں بحق افراد
کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پمز) ہسپتال کے
احاطے میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے چیئرمین اعظم سہگل بھی شریک تھے۔
غائبانہ نماز جنازہ کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا مسافر
طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں
سوار تمام 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔