Dec 08, 2016 11:27 pm
views : 980
Location : Domestic Place
Peshawar- Bolo Helpline
پشاور ، آسٹریلوی حکومت کے تعاون سے بولو ہیلپ لائن قائم
پشاور
میں آسٹریلوی حکومت کے تعاون سے بولو ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔ ہیلپ لائن
بے گھر خواتین اور بچوں کو نہ صرف شیلٹر ہوم میں پناہ دے گی بلکہ
تشدد کے خلاف بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
محکمہ سماجی بہبود خیبر
پختونخوا اور آسڑیلوی حکومت کے تعاون سے بننے والی اس ہیلپ لائن کو
خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے
ہوئے عمل میں لایا گیا۔ ہیلپ لائن میں مشاورتی ٹیم سمیت ماہرین نفسیات بھی
ہر وقت موجود ہوں گے جو خواتین اور بچوں کی رہنمائی کریں گے۔
سینئر صوبائی
وزیر سکندر شیر پاؤ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر
پختونخواہ میں خواتین کو تشدد سے بچانے کے لئے بولو ہیلپ لائن مثبت کردار
ادا کرے گی۔ بولو ہیلپ لائن فی الحال صوبے کے چار اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے جس کا جلد دیگر اضلاع میں بھی آغاز کیا جائے گا۔