Dec 08, 2016 11:32 pm
views : 889
Location : Different Areas
Peshawar- Traffic Police Campaign
پشاور، ٹریفک پولیس نے غیر قا نو نی ٹرا نسپو رٹ اڈوں اور بغیر نمبر پلیٹ کی گا ڑیوں کے خلاف خصو صی مہم شروع کردی
پشاور میں ٹریفک پولیس نے غیر قا نو نی ٹرا نسپو رٹ اڈوں اور بغیر نمبر
پلیٹ کی گا ڑیوں کے خلاف خصو صی مہم شروع کر دی ہے ۔ متعدد اڈے سیل جبکہ
درجنوں گاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا ۔
پشاور میں ٹر یفک پو لیس نے تجا وزات ،غیر قا نو نی ٹرا نسپو رٹ اڈوں اور
بغیر نمبر پلیٹ والی گا ڑیوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے غیر قا نو نی
تجاوزات اور روڈ پر تعینات غیر قا نو نی اڈوں کو ختم کردیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک رحیم حسین خان کاکہنا ہے کہ غیر قا نو نی
اڈے،پارکنگ،تجاوزات اور بغیر نمبر پلیٹ کی گا ڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ نو مبر سے لے کر اب تک مختلف قسم کے قوانین کی
خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد افراد کو جر ما نہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھاکہ اندرون شہر ،قصہ خوانی ،خیبر بازار،کو ہا ٹی
اور خو شحال بازار کو تجاوزات سے پاک کر دیا ہے۔ ٹریفک پو لیس پشاور شہر
بھر میں لائن ڈسپلن،ہیلمٹ،پارکنگ اور نمبر پلیٹس لگا نے کیلئے خصو صی طور
پر سر گرم عمل ہے۔