Dec 08, 2016 11:34 pm
views : 984
Location : Domestic Place
Dera Ismail Khan- Provincial Minister Ali Amin Gandapur Media Talk
ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر اعظم میاں نواز شریف پر چوری ثابت ہو چکی ہے ، علی امین خان گنڈہ پور
خیبرپختونخواہ کے وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے پہلے ویب نیوز چینل کا افتتاح کردیا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین خان
گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پر چوری ثابت ہو چکی ہے ۔
انہوں نے جو جائیدادیں بنائی ہیں ، اس کے لئے ذریعہ آمد ن ظاہر کرنے میں
وہ ناکام ہو چکے ہیں لیکن ان کا ساتھ بعض شخصیات اور جماعتیں صرف اس لئے دے
رہی ہیں کیونکہ وہ خود بھی کرپشن میں ملوث ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور کا کہنا تھا
کہ ہمارے ملک میں ڈیزل کا ریٹ اوپر نیچے جاتا ہے لیکن مولانا فضل الرحمن وہ
انسان ہے جس کا ریٹ اوپر ہی جاتا ہے ۔ملک میں جتنی بھی لڑائی ہو جائے ان
کے تو مزے ہی رہتے ہیں۔
صوبائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ محکمہ نیب کے پاس
مکمل اختیارات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کے خلاف
کارروائی نہیں کر رہا ہے ۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ روزانہ اربوں کھربوں
کی کرپشن ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں
نہیں لائی جاتی ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ثبوت دینے والا ادارہ نہیں ہے یہ کام نیب کا ہے جسے انجام دینا ہوگا ۔
انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ملک میں
کرپشن کو پروموٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری بار
بار اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے
کہ ان کے والد آصف علی زرداری بھی ہیں جو کہ مسٹرٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور
ہیں۔