Dec 08, 2016 11:38 pm
views : 1010
Location : Gulbhar Police Station
Peshawar- SP City Press Conference
پشاور، رہزنی کے دوران مزا حمت پر نو جوان اخبار فروش کے قتل میں ملو ث ملز مان آلہ قتل سمیت گرفتار
کیپٹل سٹی پو لیس پشاور نے کا میاب کار روائی کر تے ہو ئے ایک ہفتہ قبل
رہزنی کے دوران مزا حمت پر نو جوان اخبار فروش کے قتل میں ملو ث ملز مان کو
آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔
پشاور تھا نہ یکہ تو ت کے علا قے ہزار خوانی میں ایک ہفتے قبل ر ہزنی کے
دوران مزا حمت پر اخبار فروش کے قتل میں ملو ث ملز مان کو پشاور پو لیس نے
گر فتار کر لیا۔ ملز مان سے واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ اور مو ٹر
سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔
پشاور کے تھا نہ گلبہار میں ایس پی سٹی نے پر یس کانفر نس کرتے ہو ئے بتایا
کہ گز شتہ روز ایک کارروائی کے دوران اخبار فر وش کے قتل میں ملو ث ملزم
علی رحمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم علی رحمن تفتیش کے دوران اس بات کا
اعتراف کرچکا ہے کہ مقتول اخبار فروش کو اس لئے قتل کر دیا کہ انہوں نے
دوران رہزنی بتا یا کہ میں نے اپ لو گوں کو پہچان لیا ہے ۔
جبکہ پو لیس کی دوسری کا رروائی میں بھی پشاور پولیس نے رہزن گرو ہ کو
گرفتار کر لیا ۔ گر فتار ملز مان کے قبضے سے ،4پستول،2مو بائل،کارتوس اور
ہزاروں کی نقدی بھی برآمد کی گئی ہیں۔
گر فتار ملزمان اور مو ٹر سائیکلوں کو میڈیا کے سا منے پیش کر دیا گیا۔