Dec 08, 2016 11:41 pm
views : 1018
Location : Different Areas
Karachi- Public Voxpop about Junaid Jamsheed
کراچی، پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بارے میں عوامی آراء
پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی اسکالر جنید
جمشید کے بارے میں عوام نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست
الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
طارق روڈ پر جنید جمشید کے بوتیک پر محافظ کے فرائض انجام دینے والے محمد
خان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید صاحب اللہ کے ان خاص لوگوں میں سے تھے کہ
جنہوں نے ایک مرتبہ اپنا نام کمایا اور دنیا میں ظاہر ہوگئے ۔ جنید جمشید
کی آواز دنیا بھر میں سنی جاتی تھی اور خوشی محسوس ہوتی تھی ۔اللہ پاک نے
ان کو اپنی راہ پر بلایا اور انہیں وہ مقام نعت پڑھواکر دوبارہ عطا کیا۔
جنید جمشید آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں شاید اللہ تعالیٰ کو یہی منظور
تھا۔ دنیا میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن کو یہ مقام ملتا ہے۔
ایک شہری عاطف علی خان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کو ہم نے بچپن سے دیکھا
ہے اور سنا ہے ۔ جنید جمشید میں سب سے اچھی چیز پاکستان کی محبت تھی۔ شاید
اسی وجہ سے انہوں نے دل دل پاکستان گایا تھا ۔ اس کے بعد وہ دین کی راہ پر
بھی نکل گئے۔ اللہ پاک کی طرف سے جب انسان کو ہدایت ہوتی ہے تو وہ نیک کام
ہی کرتا ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے جو پاکستان کی خدمت کی ہے وہ پاکستان اور
دنیا بھر میں جانی وپہچانی جانی جائے گی اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے
گا۔