Dec 09, 2016 01:13 pm
views : 1046
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leaders Anusha Rahman,Talal Chaudhry Media talk
اسلام آباد،روز موقف بدلنے اور الزمات لگانے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے
کہا تھا کہ عدالت میں ثبوت لائیں گے لیکن وہ ثبوت نہیں لائے، جو فوٹو
کاپیاں انہوں نے لگائی کیا وہ شہادتیں ہیں، عمران خان نے کہا 4 فلیٹ
وزیراعظم کے خاندان کے ہیں لیکن وہ کوئی ثبوت نہ لاسکے، انہوں نے عدالت میں
جو بد تہذیبی کی مثال قائم کی وہ انتہائی شرمناک ہے۔
پاناما کیس کی سماعت کے بعدسپر یم کورٹ کے با ہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان کے
وکلا نے کہا کہ اگر کمیشن بنا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں گے جو انتہائی
افسوس ناک ہے، عمران خان تو شاید یہ بھی بھول گئے کہ ان کی جانب سے دائر
کردہ مقدمہ کیا تھا، عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وزیر اعظم بن
جائیں، وہ اپنی ہر بات کو حرف آخر اور فیصلہ سمجھتے ہیں، وہ نہ پاکستان کے
عوام کو مانتے ہیں اور نہ ہی اداروں کو مانتے ہیں۔
انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے پاناما کیس کے سلسلے میں
عائد الزامات کا بھر پور جواب دیا ہے، ہم نے قانون کی روشنی میں بتایا کہ
مریم کسی صورت وزیر اعظم کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کمیشن بنائے یا
خود کیس سنے ہمیں دونوں صورتیں قبول ہیں، ہم عدالتی فیصلے کو قبول کریں گے
اور اپنا کیس سچ کی بنیاد پر جیتیں گے۔ عمران خان کے نزدیک سیاست جھوٹ
ہوگی ہمارے لیے سیاست عبادت ہے، وہ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں اور ہم کام
کرنا چاہتے ہیں، ایک شخص کی ہٹ دھرمی ملک کو ترقی سے روک رہی ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدر ی کا کہنا تھا کہ
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، جھوٹ زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا، نواز شریف کی
تقریر میں نہیں عمران خان کے موقف میں تضاد ہے، کمیشن نہ بنے تو لاک ڈاؤن
اور اگر بن جائے تو بائیکاٹ، روز نئی بات کرنے سے انسان وزیر اعظم نہیں
بنتا، روز موقف بدلنے سے انسان نااہل اور بیوقوف ضرور لگتا ہے۔ وزیر اعظم
عوام کے ووٹ سے بنتا ہے، عوام ووٹ اس کو دیتے ہیں جو کام کرتے ہیں، عمران
خان نے کرکٹ کے سوا کبھی ریڑھی بھی نہیں لگائی، ان کا ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی
جیب میں ہوتا ہے، انہوں نے کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان سوچ سمجھ کرکیا
کیونکہ کمیشن بنا تو سب سے پہلے کٹہرے میں عمران خان آئیں گے، انہیں منی
لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جواب دینا ہو گا۔ اب عمران خان اور جہانگیر ترین
کی باری آئے گی، ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت لائیں گے۔