Dec 09, 2016 01:17 pm
views : 985
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PMLN Abid Sher ali,Mohsin Ranjha Media Talk
اسلام آباد،ہم پر جتنے بھی الزام لگے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی
پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم کیس
سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ہمارا دامن صاف ہے اور ہمیں اللہ پر پورا
یقین ہے کہ ہم سرخرو ہوں گے کیونکہ ہم پر جتنے بھی الزام لگے وہ جھوٹ پر
مبنی ہیں۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہر
محاذ پر مخالفین کے الزامات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار تھی اور ہے، ہم
تحریک انصاف کے جھوٹ کو قوم کے سامنے لائے، وزیر اعظم نے بار بار کہا کہ وہ
عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے لیکن عمران خان کے وکیل نے کہا ہم کمیشن کا
بائیکاٹ کریں گے۔