Dec 09, 2016 02:02 pm
views : 957
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Advocate Babar Awan Media Talk
اسلام آباد، شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل استعمال ہوئے، بابر اعوان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاناما لیکس کیس میں عمران خان
کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاناما ایک سال کے لئے ملتوی ہوگیا ہے،
سماعت 2017 میں ہوگی، چھٹیوں کے دوران بھی کام سپریم کورٹ کی روایت ہے،
ہمیں ججز کی چھٹیوں پر اعتراض نہیں، عدالت نے مناسب سمجھا کہ چھٹی کی جائے
اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
بابراعوان نے کہا کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری گاڑیاں، پیٹرول،
سرکاری کھانے اور ریاست کے وسائل سمیت پوری سرکار بھی استعمال ہوئی اور کہا
گیا کہ دسمبر بھی گزر جائے گا اس کا کیا مطلب ہے۔ آج بھی سپریم کورٹ میں
نعرے بازی کی گئی یہ نعرے لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے پہلے بھی نعرے لگانے
کے بعد ججوں کی تختیاں توڑی تھیں پھر چیف جسٹس کے کمرے پر حملہ کیا تھا،
یہ کیا معاملہ اور پلان ہے،عوام اور میڈیا ان سے جواب لے۔
پانامالیکس کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان
میں احتساب کے لئے میری دعا بھی ہے اور کوشش بھی، ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن
کے خلاف اپوزیشن متحد ہوجائے لیکن کرپشن کے خلاف اگر ہم اکیلے بھی رہے تو
احتساب کیلئے کوشش جاری رکھیں گے اور قوم بھی پاناما کے ملزموں کا پیچھا
نہیں چھوڑے گی۔