Dec 09, 2016 03:38 pm
views : 804
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Nasir Janjua
اسلام آباد، وزیر اعظم نواز شر یف سے ناصر جنجوعہ کی ملاقات ، قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم نواز شریف سے مشیر برائے امور قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے ملاقات
کی ہے ، بلوچستان میں امن و امان اور بھارت کے اشتعال انگیز رویئے پر بات
چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے مشیر برائے امور قومی سلامتی
ناصر خان جنجوعہ نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، جس میں ملک
کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے
متعلق آگاہ کیا جبکہ بھارت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ رویئے پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔