کراچی ، ایم کیو ایم لندن کارکنان کی جانب سے لیاقت علی خان چوک پر پوسٹر
اور جھنڈا لگانے کی کوشش پر انہیں گرفتار کیا گیا،بریگیڈیر نسیم
ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یادگار شہدا پر جانے کی کوشش کو رینجزر نے
ناکام بناتے ہوئے لیاقت علی خان چوک پر ایم کیو ایم کا جھنڈا لگانے کی کوشش
کرنے والے پانچ کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔
نو دسمبر کو یوم شہدا منانے کی غرض سے شہدا چوک جانے والے خواتین اور مرد
کارکنان کو رینجرز حکام نے روک دیا ہے جس کے باعث لیاقت علی خان چوک پر
حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے ایم کیو ایم قائد کے حق میں نعرے بازی
شروع کردی ہے مشتعل ہجوم میں شامل چند کارکنان نے لیاقت علی خان چوک پر ایم
کیو ایم کا جھنڈا لگانے کی کوشش کی جسے رینجرز نے ناکام بناتے ہوئے پانچ
کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔مرد کارکنان کی گرفتاری پر خواتین نے احتجاج
کیا۔
اس موقع پر رینجرز افسربریگیڈیر نسیم کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے
گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ قران پاک اور فاتحہ خوانی میں کوئی روکاوٹ
نہیں ڈالی، ایم کیو ایم لندن کارکنان کی جانب سے لیاقت علی خان چوک پر
پوسٹر اور جھنڈا لگانے کی کوشش پر انہیں گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ٹریفک
میں خلل ڈالنے کے باعث مظاہرین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اور یہ ہماری ڈیوٹی
میں شامل ہیں۔