پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا تقریب میں
بلانا مہنگا پڑ گیا ،پرویز خٹک کہتے ہیں اینٹی کرپشن نے ابتک جتنی ریکوری
کی ہے اس سے مطمئن نہیں ہوں۔انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پشاور
نشتر ہال میں اینٹی کرپشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ادارے کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار
کیااور کہا کہ ڈیڑ ھ سال میں 80 کروڑ کی ریکورری میرے سامنے کوئی معنی نہیں
رکھتی۔خیبر پختونخوا نیب حکام وزیر اعلیٰ کی اس بات پر خوش نظر نہیں آئے
،انہوں نے بھی آخر کار احتساب کمیشن کی بات چھیڑ دی۔اینٹی کرپشن حکام کے
مطابق گزشتہ ایک سال سے ادارے کی کارکردگی میں نمایا ں بہتری آئی ہے ،اب یہ
الگ بات ہے کہ کسی کو نظر آتا ہے اور کسی کو نہیں۔