Dec 09, 2016 06:35 pm
views : 1007
Location : Convention Centre
Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses to Anti Corruption Programe
اسلام آباد،انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کا سیمینار سے خطاب
صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کی بیخ کنی کیلئے ضروری
ہے انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے۔صدر مملکت ممنون حسین کا انسداد بد عنوانی
کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ بے شرم
اور بدعنوان لوگ سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں وہ لوگ ایسے بات کر تے ہیں جیسے
ان سے بڑا کوئی ایماندار نہیں ، کرپشن کے عالمی دن پر صدر ممنون حسین کا
خطاب ، مخالفین پر بغیر نام لئے وار کیا ، کرپشن کی باتیں کرنے والوں کو
کھری کھری سنائیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مز ید کہا کہ بدعنوانی کے خلاف
شعور بیدار کرنے کے لیے نئی نسل بھی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت تنہا
بدعنوانیٍ کا خاتمہ نہیں کر سکتی ، معاشرے کو بھی اس میں کلیدی کردار ادا
کرنا ہوگا۔