Dec 10, 2016 04:14 pm
views : 825
Location : Different Areas
Faisalabad- PML(N) Female MNA Organizes Rally on International Human Rights Day
فیصل آباد، یوم انسانی حقوق کے موقع پر خواتین کی جانب سے ضلع کونسل چوک پر ریلی
یوم انسانی حقوق کے موقع پر خواتین کی جانب سے ضلع کونسل چوک پر ریلی کا
انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن قومی
اسمبلی خالدہ منصور اور رکن صوبائی اسمبلی فاطمہ فریحہ نے کی۔ریلی ضلع
کونسل چوک سے شروع ہوئی اور چوک گھنٹہ گھر پر پہنچ کر اختتام پذیر
ہوگئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد خواتین پر جو ظلم اور تشدد کیا
جاتا ہے اس کی روک تھام کیلئے قوانین بناکر بل پاس کئے جائیں تاکہ خواتین
کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔