ڈیرہ اسماعیل خان، سرکٹ ہاؤس میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکٹ ہاؤس میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے اجلاس
منعقد ہوا جس میں علما ء اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداران ونمائندوں نے شرکت
کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم سب حضور کے پیروکار ہیں۔
حضرت محمد کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ اسلام کے امن کے پیغام کو ہم
سب آگے بڑھائیں گے اوراخوت اور محبت سے زندگی بسر کریں گے۔
اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے حضور پوری دنیا
کیلئے رحمت اللعالمین تھے۔اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔آپس میں
تفرقہ نہیں ہونا چاہیے۔کسی کو اپنے مفادات کیلئے امن کو سبو تاز نہیں کرنے
دیں گے۔ ماضی میں فرقہ واریت سے ڈیرہ
اسما عیل خان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی مگر اب لوگوں کو سمجھ آچکی ہے اور تمام کوششیں دم توڑ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تندرست معاشرہ ہوتو بیرونی ہاتھ کبھی اپنے مقاصدمیں کامیاب
نہیں ہوسکتا۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔جشن عید میلاد النبی کے
موقع پر سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس جلوسوں کو مکمل
سیکورٹی دے گی اور ڈیر ہ کی عوام ایک دوسرے سے تعاون کر یں۔