کراچی، یوم انسانی حقوق کے موقع پر یوتھ فورم فور کشمیر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
یوم انسانی حقوق کے موقع پر یوتھ فورم فور کشمیر کے زیر اہتمام پاک امریکن
کلچر سینٹر (پی اے سی سی) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں
سینکڑوں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ دس دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن
منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں یوتھ فورم فار کشمیر نے اس تقریب کا انعقاد کیا
ہے جس کا مقصد نوجوانوں سمیت ساری دنیا کو یہ بتانا ہے کہ انسانی حقوق پر
اگر بات کرنی ہے تو اس کیلئے کشمیر ایک بہترین موضوع ہے۔ کشمیر میں انسانی
حقوق کی جتنی پامالی ہوتی ہے شاہد ہی دنیا میں کہیں اور ہوتی ہو۔ اسی لئے
اس سلسلے میں آگہی پھیلانے کیلئے یوتھ فورم فار کشمیر اس قسم کی تقریبات کا
انعقاد کرتا رہتا ہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام
منعقد کیا گیا ہے۔ یوتھ فورم فور کشمیر اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی
سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کررہی ہے۔ دس دسمبر کو پوری دنیا میں یوم
انسانی حقوق منایا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں یوتھ فورم نے بھی اس دن کے موقع
پر کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں آواز اٹھائی ہے اور یہاں پر اس کو اجاگر
بھی کیا گیا ہے۔ آج کی تقریب میں فوٹو سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ
یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے کہ کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم
ہورہا ہے اس کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔