لاہور، میرٹ کی بالادستی سے ادارے مضبوط ہوں گے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل نظام
کی بہتری کیلئے مزید محنت درکار، میرٹ کی بالادستی سے ہی ادارے مضبوط ہوں
گے۔
ایوان اقبال لاہور میں ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب سے
خطاب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ نظام کی مضبوطی کیلئے
ہماری سوچ بھی اجتماعی ہونی چاہئے۔ میرٹ پر لوگوں کو لائیں گے تو ہی ادارے
مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی ترجیحات کوئی معنی نہیں رکھتیں، ہمیں اصولوں اور
ضابطوں پر چلنا چاہئے اور جوڈیشل نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید محنت کرنا
ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل سسٹم کو میرٹ بیس بنایا جائے۔چیف جسٹس لاہور
ہائیکورٹ نے کہا کہ اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہم آہنگی پیدا کرنا
ہو گی اور جلد مقدمات نمٹانے کیلئے عدلیہ کو متحرک ہونا ہو گا۔ ہائیکورٹ
میں پانچ گھنٹے ہیں اسی وقت میں ہر صورت عوام کو انصاف دینا ہے جبکہ ماتحت
عدالتیں بھی اپنا وقت سائل کے کیس سننے میں صرف کریں۔
اختتامی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی نے خصوصی شرکت کی
جبکہ سپریم کورٹ سمیت دیگر صوبوں کے ججز نے بھی شرکت تقریب میں شرکت
کرنیوالوں میں نامزدچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب چیف جسٹس آزادجموں
کشمیراعظم خان ،چیف جسٹس گلگت بلتستان صائب خان سابق چیف جسٹس آف پاکستان
افتخارمحمدچودھری اورتصدق حسین جیلانی جبکہ سپریم کورٹ کیجسٹس
منظوراحمد،جسٹس اعجازالاحسن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدمنصورعلی شاہ نے
شرکت کی۔
دیگر ججز میں جسٹس شاہدحمیدڈار،جسٹس محمدیاورعلی،جسٹس محمدانوارالحق جسٹس
مامون الرشیدشیخ،جسٹس محمدقاسم خان،جسٹس فیصل زمان جسٹس ملک شہزاداحمدخان
سمیت ہائیکورٹ کے دیگر ججز نے شرکت کی۔
تقریب میں صوبہ بھرکی ضلعی عدالتوں کیسیشن ججزاورسول ججز نے بھی شرکت کی۔