Dec 10, 2016 08:12 pm
views : 795
Location : Late Junaid Jamsheed House
Karachi- Federal Minister for Railway Khuwaja Saad Rafiq Condolence to Junaid Jamsheed Family
کراچی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے
طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کے گھر پہنچ کر
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد انکے بھائی ہمایوں جمشید کے
ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا
تھا کہ حادثہ کے شکار طیارے کی ریکارڈ شدہ گفتگو سنی ہے۔ گفتگو کے دوران
پائلٹ بہت پر اعتماد تھے تاہم بلیک باکس کے ڈی کوڈ ہونے تک مزید کچھ کہنا
قبل ازوقت ہوگا۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کو ہمیشہ سچا
پاکستانی اور سچا عاشق رسول پایا۔ دین کے فروغ کے لیے وہ ہر لمحہ کوشاں
رہتے تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ
دارالعلوم کورنگی یا نیشنل اسٹیڈیم میں اداکی جاسکتی ہے جبکہ تدفین کے مقام
کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔