Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 11, 2016 12:56 pm views : 857

Location : Tariq Road

Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Media Talk
  • Urdu

کراچی ، میئرکراچی وسیم اختر کے شانہ بشانہ کام کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

div>وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھا  کہ میئرکراچی وسیم اخترکی ہرقسم کی مدد کوتیا ر ہیں اور ہر معاملے میں ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے پر 4 ماہ میں کام مکمل کرلیا جائے گا جب کہ شہر میں سڑکوں کی تعمیرکے 6 منصوبے شروع کر دیئے ہیں، ترقیاتی کاموں کے باعث عوام کو روزمرہ کے کاموں میں دشواری ہوگی لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ تعاون کریں کیونکہ یہ کام عوام کی فلاح کے لئے ہی ہو رہے ہیں۔
 
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دورے کا پروگرام رات کو اچانک بنا اس لیے میئر کو ساتھ نہ لانے کی کوتاہی مانتا ہوں لیکن میئرکراچی وسیم اخترکی ہر قسم کی مدد کو تیار ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مئیرکراچی کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جب کہ ان سے درخواست کروں گا کہ آئندہ دورے پرساتھ آئیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے دورے کروں گا، ترقیاتی کام انتخابات سے پہلے کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں تمام پروجیکٹ مکمل کر لئے جائیں۔ کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرا اٹھانے کی ذمہ داری میری ہے، کچرا اٹھانے کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن راتوں رات حالت بہتر نہیں کرسکتا ہوں جب کہ شہرمیں امن وامان کی بہتری کے لئے پولیس کو اگرمزید سہولیات دینی پڑی تو دیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اچانک مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا، وزیر بلدیات جام خان شورو اور سینیٹر سعید غنی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی سب سے پہلے طارق روڈ پہنچے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، طارق روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبے پر 51 کروڑ 65 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو طارق روڈ پر پارکنگ لین لازمی طور پر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ طارق روڈ کے بعد حسن اسکوائر پہنچے جب کہ وزیراعلی نے یونیورسٹی روڈ پرشروع ہونے والے مرمتی کام کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں مختلف مقامات پر کچرے اور گندگی کے ڈھیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہرمیں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved