Dec 11, 2016 11:16 pm
views : 920
Location : Different Areas
Multan- 12th Rabi-ul-Awwal, Cake cutting Ceremony
ملتان،جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر چادر والی سرکار کے دربار پر 12ہزارپاونڈ وزنی کیک کاٹا گیا
div>آقائے
دو جہاں کی ولادت کا جشن، سج گئے گلی کوچے، بنی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے
عقیدت مندوں کی نگاہیں بارہویں کے چاند پر لگی ہیں۔
آمنہ کے چاندﷺ کی آمد کا جشن ملک
کے طول و عرض میں منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر، گلی گلی سجا دیئے گئے۔
سب سے اعلیٰ، سب سے اجمل، سب سے افضل، سب سے اکمل، تمام کلمات رحمت
اللعالمین کی شان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ عاشقان مصطفیٰﷺ عقیدت کے پھول
نچھاور کر رہے ہیں اور نعتیہ محافل میں چاند کا نور پھیل گیا ہے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کووئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گلیوں،
بازاروں، عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ سرور کونین
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانے کے لئے بچے، بڑے سبھی
پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
ایک طرف جہاں گھروں میں محافل نعت و درود و سلام کا انعقاد کیا جا رہا ہے
وہیں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت بکھیرنے
کیلئے مختلف تنظیمیں بھی محافل سجا رہی ہیں۔
کراچی میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس
بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا جس کے لئے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے
خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
چنیوٹ میں انیس ہزار پاؤنڈ کا کیک تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں دیسی گھی اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا گیا ہے۔
دریں اثناء، عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔