Dec 11, 2016 11:18 pm
views : 734
Location : Different Areas
Peshawar- 12th Rabi-ul-Awwal Preparation
پشاور،12ربیع الاول کی آمد،تیاریاں عروج پر،گلی گلی چراغاں
div>ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی جشن میلاد النبی صلی الله علیہ والہ وسلم کی
تیاریاں عروج پر ہیں۔ گلیاں اور گھر سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرائشی سامان
کی خریداری بھی بڑھ گئی جبکہ تقریبات کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی نفری
تعینات کر دی گئی ہے۔
پشاور کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں چھوٹے چھوٹے اسٹال بھی جا بجا نظر
آرہےہیں جہاں عوام گلی، محلوں کی عمارتوں، گھروں اور مساجد کو سجانے کے
لیےرنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت جھنڈیوں اور
دیگر زیبائشی اشیا کو سجا رہے ہیں۔شہر کی تمام اہم سرکاری اور نیم سرکاری عمارتیں ، مارکٹیں ، نجی عمارتیں
اور بازار انتہائی خوبصورتی سے برقی قمقموں اور پرچموں سے سجا ئے گئے ۔
ملک بھر کی طرح پشاور بھی میں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے حسین ماڈل بھی
جابجا دکھائی دے رہے ہیں جو آرٹسٹوں کی مہارت کا شاہکارہیں۔عید میلاد
النبیؐ کے لیے پشاور میں کئی سو جلوس اور محفل میلاد کی تقریبات
منعقد کی جائیں گی جن کی حفاظت کےلیے کئی ہزار پولیس اہلکا ر تعینات کیے
جائیں گے۔ایسےمیں دہشت گردی کے واقعات سے بچاؤکےلیے وفاقی اور صوبائی سطح
پر سیکورٹی انتظاما ت بھی دیکھے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ جلوسوں کی گزرگاہو ں کی کلیئرنس بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کرائی جائے گی ۔